ابنا: برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قابل اور انٹیلی جنٹ بچوں کو جلد اسکول بھیجنے کا رجحان درست نہیں۔
برطانوی روہیمپٹن یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو جلد اسکول بھیجنے سے ان کی نشونما اور صلاحیتوں پر منفی اثر پڑسکتا ہے، 6 برس سے کم عمر میں جلدی اسکول بھیجے جانے والے بچوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں عام طور پر بچوں کو 4 برس کی عمر سے اسکول میں داخل کروادیا جاتا ہے جو درست نہیں ۔
.......
/169